خُدا کے کلام کی بھوک اور پیاس |
خدا کے پاک صحائف کو پڑھنے میں دلچسپی رکھنے کے لیے شاباش۔ اس میں توریت، زبور، انجیل اور کہانیاں شامل ہیں۔ نیز اس میں حضرت آدم، حضرت نوح، حضرت ابرہیم، حضرت داؤد، حضرت سلیمان اور حضرت عیسیٰ جیسے انبیاء کی حکمت کی باتیں بھی موجود ہیں۔ یہ مجموعی طور پر بائبل مقدس کہلاتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مختصر کتابچہ آپ کو خدا کے کلام کی بھوک میں آپ کو بڑھنے کا موقع دے گا۔
بائبل کا مطالعہ کیوں کریں؟
حق اور کلامِ خُدا
یہ ہمارے لیے خدا کا کلام ہے۔ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا کلام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اس کی سنیں۔ بائبل وہ بنیادی طریقہ ہے جس کے ذریعے خدا ہم سے کلام کرتا ہے۔ (دوسرا تیمتھیس 3 : 16-17)
تبدیلی کا باعث
جب ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو وہ ہمیں تبدیل کرتی ہے۔ دنیا بھر میں لوگوں نے اپنی زندگیوں میں بائبل پڑھنے کے بعد مثبت تبدیلی دیکھی۔ (یسعیاہ 55:11:)
زندگی دینے والی کتاب
بائبل ہمیں زندگی دیتی ہے۔ بائبل ہمیں نئی زندگی دینے سے پہلے روحانی مُردہ پن کی بات بھی کرتی ہے۔( افسیوں 2 : 1-5)
ابدی زندگی
بائبل ابدی زندگی کی بات کرتی ہے اور یہ بھی کہ ہم اُسے کیسے پا سکتے ہیں۔ اور اِس سے مراد محض "زندہ" رہنا نہیں ۔ بلکہ خدا کو روبرو دیکھنا ہے۔ ( مکاشفہ 22 : 3-5)
خدا کی فرمانبرداری لوگوں کی فرمانبرداری سے بہت افضل ہے
بائبل ہمیں ہمارے بزرگان، حکومت اور روحانی پیشواؤں کی اطاعت کی تلقین کرتی ہے۔ (رومیوں7-1:13 ,عبرانیوں 13: 17) لیکن ایسا بہرحال ممکن ہے کہ ہمارے اردگرد لوگ ہوں حتیٰ کہ روحانی پیشوا بھی ہو سکتے ہیں جو خدا کی سچائی پر عمل نہ کرتے ہوں۔
یہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم خدا کی راہ پر چلیں۔
بائبل کے مطالعہ کے لیے قرآن شریف ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
آپ سے وہ لوگ جو قرآن شریف کا مطالعہ کرتے ہیں مندرجہ ذیل حوالاجات سے لگتا ہے کہ قرآن شریف ہمیں بائبل یعنی توریت ، زبور، انجیل پڑھنے کی تلقین کرتا ہے کیونکہ سب خدا کی طرف سے ہیں۔
· قرآن بڑے واضح طور پر کہتا ہے کہ خدا نے توریت [1]’’ نازل ‘‘ کی۔ یا سادہ الفاظ میں اُس کتاب کو نیچے اُتارا گیا [2]۔
· قرآن بڑے واضح طور پر کہتا ہے کہ خدا نے’’داؤد نبی ‘‘ پر زبور کی کتاب نازل کی۔ یا خدا کے الہام سے یہ کتاب لکھی گئی[3]۔
· قرآن بڑے واضح طور پر کہتا ہے کہ خدا نے انجیل [4]بھیجی۔ یا سادہ الفاظ میں اُس کتاب کو نیچے اُتارا گیا۔ یا خدا نے یسوع مسیح پر انجیل نازل کی [5] ۔
اِس لیے ہمیں بايبل کو دیکھنا چاہیے۔
قرآن 3:3 ؛ قرآن 5: 44 [1]
قرآن 3: 93 [2]
قرآن 4: 163 ؛ قرآن 17: 55 [3]
قرآن 3: 3 ؛ قرآن 5: 47 [4]
قرآن 5: 46 ؛ قرآن 57: 27 [5]
بائبل کس طرح لکھی گئی ؟
بائبل خدا کا کلام ہے اس کونبیوں کے وسیلے سے لکھا گیا۔ 40 مختلف مصنفین کی مدد سے 2000 سال کے عرصے میں یہ کتاب پایا تکمیل تک پہنچی۔ ہمارا ایمان ہے کہ یہ بات ہم پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ خدا کو اپنے لوگوں کی قدر ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اُس کے لوگ اُس کے ساتھ تعلق میں رہیں۔ اس کے باوجود کہ بائبل میں لکھنے کے منفرد انداز اور کئی اقسام کے صحائف موجود ہیں۔ پوری کتاب کے پیغام میں ایک عجیب اور حیرت انگیز اتحاد دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ کتاب عبرانی، آرامی اور یونانی میں لکھی گئی۔ ہمارے پاس صحائف کے بہت بڑے حصوں کے قدیم مسودے موجود ہیں۔ اُس وقت سے اِس کےبہت سی زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں۔ 700 سے زیادہ زبانوں میں مکمل بائبل اہے۔اور 3000 سے زیادہ زبانوں میں بائبل کی کم از کم ایک مکمل کتاب کا ترجمہ ہے۔
ہم خدا کے دل کو سمجھ سکتے ہیں کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے کلام کو سنیں۔ اِس لیے ہم یہ ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ اس کا کلام مقامی زبانوں میں میسر ہو۔ہر ایک زبان میں حقیقی کلام ہی ہو۔
اس کے علاوہ کچھ زبانوں کے مزید کئی تراجم ہوتے ہیں اور اُن مترجمین کا جو اِس پیغام کا بڑاباریکی سے ترجمہ کرنا چاہتے ہیں، کہنا یہ ہے کہ کبھی ہم لفظ بہ لفظ ترجمہ کرتے ہیں۔ اور کبھی ہم مطلب کو دیکھ کر ترجمہ کرتے ہیں اور پھر کوئی بھی بولی جانے والی زبان وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتی ہے۔
خدا اپنے کلام کا محافظ ہے۔
ہم مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ خدا اپنے کلام کا محافظ ہے۔
اس نے ایسا کہا ہے تو ہمیں اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ اپنے کلام کا پاس رکھے گا۔
”گھاس مرجھاجا تی ہےاورپھول کُملاجاتاہے پر ہمارے خدا کا کلام ابد تک قائم ہے“۔
یسعیاہ 40 : 8
زبور 12 : 6 - 7 بھی دیکھیں۔
حضرت عیسیٰ کہتے ہیں میں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جب تک آسمان اور زمِین ٹل نہ جائیں ایک نُقطہ یا ایک شوشہ توریت سے ہرگِز نہ ٹلے گا جب تک سب کُچھ پُورا نہ ہو جائے۔ متی 5 : 18
اور خدا اس کے کلام کو تبدیل یا اس میں اصافہ کرنے والے کو خبردارکرتا ہے۔ ہم اس کو مکاشفہ میں دیکھتے ہیں۔ جو پوری بائبل کا تصاویر کی مدد سے خلاصہ پیش کرتی ہے۔(مکاشفہ 22 : 18 - 19)
تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراغ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔ زبُور105:119
|
کیا بائبل تبدیل ہوچکی ہے؟
بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ بائبل تبدیل ہوچکی ہے۔ لیکن اکثر اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملتے۔ کہ کیسے اور کب تبدیل ہوی؟
کیا یسوع مسیح کے آنے سے پہلے؟
ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ یسوع مسیح نے آنے والے مسیحا کے بارے میں لکھی گئ مختلف پیشنگوئیوں کو تکمیل تک پہنچایا؟
یسوع مسیح کی زندگی میں یا اس کے مرنے کے بعدیسوع کے شاگرد اس پیغام کے پرچار کے لیے اپنی جانیں کیوں دیتے؟
اس کے علاوہ ہمارے پاس اب بھی پرانے عہد نامے کے اہم حصوں کی کاربن ڈیٹنگ سے محفوظ شدہ مسودے موجود ہیں۔
یا ان سب کے بعد بدلی گئی ہو۔
ہمارے پاس ابتدائی مسودوں کی بہت سی کاپیاں ہیں۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ جب ان مسودوں سے دوسری زبانوں میں تراجم ہوکر دنیا کے مختلف حصوں میں پہنچےلگے ۔تو وہ تراجم ابتدائی مسودوں کی تصدیق کر رہے تھے۔
اس لیے با ئبل کبھی بھی تبدیل نہیں ہوئی۔ یہ من گھڑت بات چلی آرہی ہے اور یہ بات بالکل مستند نہیں ۔
ہم بائبل کی حقیقت اور صداقت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور یقین کر سکتے ہیں کہ یہ پیغام خداکی طرف سے ہے۔
کیا بائبل پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ؟
ہم مکمل اعتماد رکھتے ہیں کہ گزشتہ ہزاروں سالوں میں خدا کا بائبل میں اپنے لوگوں کو دیا ہوا پیغام آج بھی سچ ہے۔
مسودوں کی تعداد اور ان کو لکھے جانے کا عرصہ متن کی تصدیق کرنے میں دو اہم عناصر ہیں۔
اگر سب سے پہلے لکھے گئے مسودے اور اس کی بنائی ہوئی کاپیوں میں عرصہ کم ہے اور مسودوں کی تعداد کافی زیادہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ متن اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ مندرجہ ذیل ٹیبل پرغور کرسکتے ہیں کہ کچھ ایسی تصانیف ہیں جن پر کوئی اعتراض یا شک نہیں کرتا لیکن ان کی بنسبت بائبل کے لکھے جانے سے لے کر پہلی کاپی بننے تک کا عرصہ انتہائی قلیل ہے اور بائبل کے مسودوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔
bibleauthenticity.com
لہٰذا، بائبل پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
بائبل مجموعہ کی کتب کی تصدیق
)وہ کتب جو پرانے اور نئے عہد نامے کا حصہ ہیں۔ (
عہدِ عتیق (پرانا عہد نامہ) 1500 قبل از مسیح سے لے کر مسیح کے آنے سے چند سال پہلے تک تحریر کیا گیا۔ اس کے مواد کائنات کی تخلیق سے شروع ہوتا ہے۔
مکمل مسودے تقریباً پہلی صدی بعد از مسیح یا پہلی صدی قبل از مسیح میں ترتیب دیئے گئے۔ اس پر مختلف آرا موجود ہیں کہ کس سال میں یہ مسودے تکمیل پائے۔
پرانے عہد نامے کی بہت سی کتب کا متی، مرقس، لوقا اور یوحنا کی معرفت یسوع مسیح کے بیانات میں حوالاجات موجود ہیں۔ لیکن یہ بات غیر واضح ہے کی آیا مکمل پرانا عہد نامہ اس وقت استعمال میں تھا یا نہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ نئے عہد نامے کی کتب عموماً 50 سے 100 بعد از مسیح میں مکمل ہوئیں۔ یہ مسودے بحیرہ روم کے ارد گرد ابتدائی کلیسیاؤں میں بھجوا دیے گے۔ اور 300 قبل از مسیح میں مختلف جگہوں پر اکٹھاہوے۔تاکہ دعا کرکے یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ کون سی کتابیں استعمال میں رہی ہیں، کن کتابوں کو خدا کا کلام سمجھا جائے اور کیا وہ مسودے میں شامل کی جائیں یا نہیں۔ کتابیں جو ہر دور میں ہمارے لیے خدا کے کلام کی حیثیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کتابوں کو اس کسوٹی پر پرکھا کہ آیا یہ کتابیں پرانے عہد نامے کی تصدیق کرتی ہیں اور زیادہ مستند ان لوگوں کی کتب کو سمجھا گیا جو یسوع مسیح کے ساتھ رہے۔
اور ان اکھٹ میں ہم نے ان کتابوں میں بہترین اتحاد دیکھا جو دو سو سال سے زائد عرصے سے استعمال میں ہے۔
بائبل کیسے حاصل کریں۔
اگر آپ کے پاس بائبل نہیں تو آپ ایسے حاصل کر سکتے ہیں۔
· اپنے کسی مسیحی دوست سے مانگ لیں۔
· پاکستان بائبل سوسائٹی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
o پاکستان بائبل سوسائٹی مکان نمبر 144 انارکلی لاہور P.O .NO 5400
o +92 423-7238537; +92 3017053803
o info@pbs.org.pk gs_azharm@pbs.org.pk
o FGAبک اسٹور +923314004219
· آن لائن حاصل کریں۔
o www.wordproject.org/bibles/ur/index.html
· ڈاؤن لوڈ کریں۔
o You version اُردو جیو ورثن میں عربی نام ہیں۔
o Kalaam i Muqaddas
o ایپ سٹور میں اُردو انگریزی بائبل لکھیں۔
بائبل کا بنیادی پیغام کیا ہے؟
اس کا بنیادی پیغام وہ بڑی کہانی ہے جس خدا کی اپنے لوگوں کے لیے محبت نظر آتی ہے۔ کیسے اُس نے اُن کو چُنا کیسے پیار کیا۔ اگر کہانی کو سادہ الفاظ میں بیان کریں تو شاید اس طرح ہو۔
· خدا کے لوگ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو خدا نے چُن لیے ہیں ۔وہ خدا کے ساتھ تعلق بنا سکتے ہیں۔
· خدا کا شہر۔ انہوں نےایک خاص شہر میں جاکر بسنا ہے جو خدا نے ان کے لیے رکھا ہے۔ پورے پرانے عہد نامے میں یہ ایک زمین پر دکھنے والا شہر ہے لیکن خصوصاً نئے عہد نامے میں یہ اس سے بڑھ کر ایک بہتر حقیقت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دونوں جگہوں میں ہم خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں ہم جہاں کہیں بھی ہوں۔ لیکن یہ مستقبل میں آنے والے نئے آسمان اور نئی زمین کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
· خدا کا اصول۔ جو خدا کی شریعت ہے اُس کے لوگوں کو ماننی چاہیے۔
وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے لوگ ہوں۔ جو اُس کی مخصوص کردہ جگہ پر رہ رہے ہوں اور اُس کی بادشاہت میں ہوں۔
بائبل میں ہمیں کچھ اہم موضوعات نظر آتے ہیں۔
· قربانی۔
خدا کی خوشنودی کے لیے خون بہانا لازمی ہے۔
· بادشاہت۔
بادشاہت بہت اہم ہے۔ ابتدائی طور پر تو لوگوں کا بادشاہ خدا ہے۔لیکن لوگ اُس کو رد کر دیتے ہیں اور دوسری اقوام کی طرح ایک انسانی بادشاہ یعنی دکھائی دینے والے بادشاہ کی خواہش کرتے ہیں۔ اب ان بادشاہوں میں سے کچھ بہت اچھے ہیں اور کچھ اچھے نہیں اور سب کو دیکھ کر یہ لگتاہےکہ ہمیں ایک عظیم بادشاہ کی ضرورت ہے جو کہ آنے والا ہے۔
· کہانت۔
گراوٹ کا شکار انسانیت اور خدا کے درمیان کوئی ایسا ہو جو کھڑا ہو کر درمیانی کا کام انجام دے تاکہ لوگ خدا کے ساتھ رشتہ استوار کر سکیں۔
· پاکیزگی۔
خدا پاک ہے۔ خدا سچاہے۔ اور وہ چاہتا ہے ہم بھی ایسے ہوں۔
· محبت۔
محبت خدا کے حضور اہمیت کی حامل ہے اور خدا محبت ہے۔ اور یہی بات ہمارے تعلقات میں بھی ہوتی ہے۔ شادی کے تعلق میں اور دیگر رشتے ناتوں میں۔
· گناہ۔
آدم اور حوّا کے وقت سے گناہ انسان کی فطرت میں ہے۔ اور یہ ہمارے خیالات، کام اور الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے۔ بائبل اس بات کا ذکر کرتی ہے کہ ہم گناہ کے غلام ہیں اور ہمیں نجات کی ضرورت ہے۔
· ہمارا جواب۔
یقیناً بائبل ایک خوبصورت کتاب ہے۔ یہ محض پڑھنے کے لیے نہیں۔ یہ خداکا ہم تک پیغام ہے جو ہمارا دل سے جواب کا طلبگار ہے۔ اور چاہتا ہے کہ ہم اپنے کاموں اور لفظو ں سےاس کلام کو ظاہر کریں۔
بائبل میں موجود کتابوں کی اقسام
· شریعت ۔ شریعت کا قائم ہونا اور اس کے ساتھ جُڑا ہوا بیانیاں جس میں قربانیوں کے سلسلے کا رائج ہونا اور مزید رسوم و رواج۔
· پیدائش، خروج، احبار، گنتی، استثنا۔
· تاریخ۔ تاریخ میں ہونے والے واقعات کا بیان مثلاً پہلا اور دوسرا سلاطین یا پہلا اور دوسرا سموئیل۔
· شاعری ۔ شاعرانہ انداز میں گیت، کچھ ستائش کے اور کچھ جذبے سے بھری رومانوی نظمیں۔ مثلاً زبور، غزل الغزلات۔
· بیانات۔ مسیح کی زندگی کا انجیلی بیان مثلاً متی، مرقس، لوقا، یوحنا۔
· انبیاء۔ وہ انبیاء جو خدا کا کلام کے کر آئے مثلاََ یسعیاہ اور ہوسیع۔
· خطوط۔ ایک شخص سے دوسرے شخص کو یا لوگوں کے گروہ کو خدا کے بارے میں بتانے کے لیے بھیجے گئے خطوط۔ اور سچائی کو جانتے ہوئے ہمیں کیسے زندگی گزارنی چاہیے۔ مثلاً رومیوں کے نام خط، گلتیوں کا خط۔
· حکمت کی کتب۔ اچھی زندگی گزارنے کے لیے نصیحتیں۔ مثلاً امثال
· علم اُلاخرت۔ جو کہ آخیر زمانے کے بارے میں بات کرتی ہے۔ مثلاً مکاشفہ۔
بائبل مقدس کی کتب کا جائزہ
پرانہ عہد نامہ / عہدِ عتیق
عہد کا مطلب ہے وعدہ۔ اس عہد میں خدا کے ان اصل وعدوں کی تفصیل ہے جو کہ اس نے اپنے لوگوں سے کیے۔ جو یعقوب کی نسل سے تھے۔ لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ خدا کے منصوبے میں یعقوب کی نسل سے تعلق نہ رکھنے والے لوگ بھی شامل تھے۔ بعد ازاں یہ وعدہ ایک نئے طریقے سے پورا ہوا۔
تورات
خروج خدا اپنے لوگوں کو مصر سے نکال لایا اور قربانیوں کے سلسلے کو مخصوص کیا۔
گنتی خدا کا بیابان میں اپنے لوگوں کے ساتھ برتاؤ۔
تاریخ
یشوع موسیٰ کے شاگرد یشوع کے ساتھ وعدہ کی سر زمین کو فتح کرنا۔ اور خدا کی یہ خواہش کہ اس سفر پر لوگ اس کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس کے پیچھے چلیں کیونکہ وہ ان کو بلاتا ہے کہ اس کے پیچھے ہوں لیں۔
قضاۃ وہ لوگ جو اسرائیل پر حکومت کرتے تھے ان میں سے بتھرے روحانی طور پر گِر گئے۔ یہ اسرائیل کے لیے تمام دکھوں کے پیشِ نظر ایک کٹھن وقت تھا۔ جس کے باعث ایک عظیم رہنما کی ضرورت تھی۔
روت ایک عورت کی کہانی جو کہ خاص خادمانہ دل رکھتی تھی۔ اور جس کو خدا کی طرف سے ایک نسل کے لئے نجات کا باعث بننے کی برکت دی گئی کہ وہ اپنے حالات بہتر بنائے۔
ساؤل اور داؤد کی بادشاہت یہ بادشاہ ایسی قیادت کی طرف اشارہ کرتا تھا ۔جو خدا کی طرف سے ہو۔ ہاں البتہ وہ بھی روحانی طور پر گِر پڑا جس نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایک اور اس سے بھی عظیم بادشاہ آنے والا ہے۔
عزرا کچھ اسرائیلیوں کا جلا وطنی سے واپس آکر ہیکل کو دوبارہ تعمیر کرنا۔ لیکن ایک بات ظاہر تھی کہ بڑے پیمانے پر تعمیر کا کام درکار ہے۔
نحمیاہ کچھ اسرائیلیوں کا جلا وطنی سے واپس آکر یروشلم کی دیوار کو دوبارہ تعمیر کرنا۔ لیکن ایک بات ظاہر تھی کہ خدا کی اِس جگہ میں بڑے پیمانے پر تعمیر کا کام درکار ہے۔
زبور اور حکمت
ایوب ایک ایسے راستباز کی کہانی جس کے لیے خدا نے ابلیس کو یہ اجازت دی کہ اس کو دکھ پہنچاۓ۔ اور اپنی ساری مصیبتوں سے اس نے خدا کے نام کو جلال دیا۔ |
امثال کچھ حکمت کی باتیں جو کہ زندگی سے تعلق رکھنے والی باتوں میں کارگر ہیں۔ یہ بالکل حقیقی اور با برکت باتیں ہیں اگر ہم ان کے ساتھ زندگی گزاریں۔
غزلُ الغزلات ایک جوڑے کے لیے جذبے اور محبت سے بھرپور رومانوی نظم۔ یہ خدا کی نقطہء نگاہ میں شادی کو پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ یسوع مسیح کی اپنی کلیسیا کے لیے محبت کو بتاتی ہے۔
انبیاء
یرمیاہ ایک نبوتی کتاب جس میں خدا نے نبی برپا کیا اور اُسے بہت سے جسمانی کام سونپے تاکہ وہ خدا کے کلام کی نمائندگی کر سکے۔ اس بات کی
نوحہ قدیم اسرائیلیوں پر مشکل دور میں آنے والی مصیبتوں کا حقیقی شاعرانہ ذکر۔ اور جب ہم مشکل میں سے گزرتے ہیں تو یہ ہم اس سے مطابقت رکھ سکتے ہیں۔
دانی ایل ایک شخص کی کہانی جس کو بابلی اسرائیل سے بابل لے گئے۔ اس نے ان کی ثقافت سیکھی لیکن وہ خدا کے تابع رہا اور اس کو خدا نے استعمال کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس کو قیادت کے بڑے مواقع بھی ملے۔
ہوسیع ہوسیع نبی کے بارے میں کتاب جسے ایک بدکار بیوی کے لیے منفرد بلاہٹ دیکر بھیجا گیا۔ تاکہ بدکار لوگوں پر خدا کی محبت کو ظاہر کرے۔
یُوایل اسرائیل کے لوگوں پر ٹڈی دل کی آفت کی وجہ سے آنے والا خداکی عدالت کے بارے میں نبوت لیکن خدا کی امید کی کرن کیونکہ وہ تمام لوگوں میں اپنی روح ڈالے گا۔
عبدیاہ خدا کے خادم کی نبوت۔
یوناہ ایک ایسے نبی کی کہانی جو خدا کی فرمانبرداری پر ہچکچاتا ہے لیکن بلا آ خر خدا اس کے جانے سے سب کو برکت دیتا ہے۔ لیکن وہ نبی ساری صورتحال کے نتائج سے برہم ہوتا ہے۔
ناحوم ایک نبوت جو کہ خدا کی عدالت سے خبردار کرتی ہے۔
حبقُّوق ایک نبوت جس میں نبی خدا سے بات کرتا ہے اور خدا کا جواب سن کر ایمان کے ذریعے سے جواب دیتا ہے۔
صفنیاہ خدا کی عدالت اور اس کے دن کے بارے میں نبوت۔
حجَّی ایک ایسی نبوت جو خدا کی فرمانبرداری کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے اور خدا کا دنیا کی تمام اقوام کو برکت دینے کے شواہد پیش کرتی ہے۔
زکریاہ ایک نبوت جس میں خدا کو کمزوری میں اپنے جلال کے لیے کام کرنے کی جلدی محسوس ہوتی ہے۔
ملاکی پرانے عہد نامے کا آخری مکاشفہ جو یہ بتاتا ہے کہ ابھی باتیں مکمل نہیں ہوئیں اور ہمیں آنے والے مسیحا کی راہ دیکھنی ہے۔
نیا عہد نامہ / عہدِ جدید /انجیل
بیانات/ انجیل
متی رسول کا بیان یسوع مسیح کی زندگی کا بیان جس کی توجہ یہودی حوالاجات اور یسوع مسیح کو بطور بادشاہ پیش کرنا تھا۔
لوقا رسول کا بیان یسوع مسیح کی زندگی کے اُس پہلو کا بیان جس میں اس نے بہت سے معجزات کیے۔
اعمال (لوقا کی دوسری کتاب) یسوع مسیح کے شاگردوں کا رومی خِطوں میں کام کا بیان جب انہوں نے روح القدس کے وسیلہ سے قوت پائی۔
خطوط
رومیوں ایک خط جس میں خوشخبری کی تفصیل موجود ہے۔
پہلا کرنتھیوں ایک فضل کا خط جس میں کرنتھس کے لوگوں کو اور ہمیں بھی یہ تلقین کی گئی ہے جی اٹھنے کی امید کے وسیلہ گناہ سے چھٹکارا حاصل کرو۔
گلتیوں ایک ایسا خط جس میں دردمندانہ التجا کی گئی ہے کہ فضل سے اپنا منہ نہ موڑیں۔
افسیوں ایک خط جس میں خدا کی انجیل کی وضاحت ہے۔
فلپیوں ایک ایسا خط جو قید خانے سے لکھا گیا او ر یہ خدا کے فضل کا پیغام دیتا ہے۔
کلسیوں ایک خط جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ یسوع کون ہے۔ اور وہ بنائے عالم سے پیشتر موجود ہے۔ اور ہمیں یہ جانتے ہوئے کیسے زندگی گزارنی ہوگی۔
پہلا تیمتھیس خدا کے ایک خادم کے نام خط جس میں اُسے ہدایات دی گئیں کہ کیسے وہ ایمان میں قائم رہ سکتا ہے۔
دوسرا تیمتھیس ایمان کی جنگ میں ثابت قدم رہنے کے لیے لکھا گیا خط۔
فلیمون ایک غلام کے آقا کے نام خط کہ غلام کے ساتھ خدا کی محبت ظاہر کرنے کے لیے اچھا برتاؤ رکھنا ہوگا۔
عبرانیوں قربانیوں کے پرانے سلسلے کی تفصیل اور اس بات کی وضاحت کی مسیح کی قربانی کس طرح کھلے طور پر خدا کے پیمانے پر پورا اترتی ہے۔
یعقوب ایک کتاب جو ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ہم خدا کے فضل کو سمجھتے ہوئے ایمان کے نتیجے میں اچھے اعمال کریں۔
پہلا پطرس ایک خط جو ہم سب کو بلاتا ہے کہ ہم خدا کے ایمان میں زندہ چٹانوں کی مانند اکھٹے رہیں۔
یہودہ ایک خط جو اپنے سامعین کو ایمان میں چلنے کی تلقین کرتا ہے۔
مکاشفہ ایک خط جو کہ اِس دور میں مسیح کے اختیار کو نیز اُس کی آمدِ ثانی اور بالآخر مسیح کی پیروی نہ کرنے والے لوگوں کے انجام اور پیروی کرنے والے لوگوں کے لیے پُر جلال حقیقت کو بیان کرتا ہے۔
مطالعہ کے منصوبہ کے لیے تجویز کردہ حوالاجات
پرانا عہد نامہ
1. پیدائش 1 – 3 تخلیق اور گِراوٹ
2. پیدائش 6، 7، 9 حضرت نوح
3. پیدائش 12، 15، 17، 21، 22 حضرت ابرہام
4. احبار 16 تاریخِ کفارہ
5. دوسرا سموئیل 7 بادشاہت
6. زبور 51 اقرار
7. یسعیاہ 9 جلد آنے والا مسیحا
8. یسعیاہ 53 – 52 جلد آنے والا مسیحا
نیا عہد نامہ
9. لوقا 1 : 26 – 38 /لوقا 2 : 1 – 7 یسوع/ حضرت عیسیٰ المسیح کنواری سے پیدا ہوئے۔
10. متی 3 : 17 آسمان سے آواز آئی کہ یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کون ہیں؟
11. مرقس 2 : 1 – 13 یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کا گناہ معاف کرنے اور شفا دینے پر اختیار۔
12. یوحنا 3 : 1 – 21 نئے سرے سے پیدا ہونا۔ اور خدا باپ کی محبت
13. مرقس 9 : 2 – 13 یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کی جلالی صورت ہو جانا۔ ( اس کے جلال کا اظہار)
14. یوحنا 8 : 3- 11 یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کی مخالفت اور اس کے جواب میں اُن کی حکمت کی باتیں۔
15. لوقا 8 : 22 – 25 یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کا طوفان پر بھی اختیار ۔
16. لوقا 18 : 31 – 33 یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح نبوت کرتے ہیں کہ وہ کیوں دنیا میں آئے
17. مرقس 15 : 33 – 39 ; لوقا 23 : 22 – 49 وہ عظیم قربانی
18. لوقا 23 : 50 - 24 : 49 یسوع مسیح کا جی اٹھنا۔
19. مکاشفہ 22 : 1 – 6 ابدیت
اگر آپ نے یہ تمام حوالاجات کا مطالعہ کر لیا ہے تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیں گے کہ آپ کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یسوع مسیح/ حضرت عیسیٰ المسیح کی کچھ عرصے سےپیروی کر رہا ہے تاکہ آپ اُس سے پوچھ سکیں کہ اب مزید آگے کیسے بڑھنا ہے۔
سوال پوچھئیے۔
بائبل کا مطالعہ کرتے وقت ان سوالات پر غور کریں۔
· یہ خدا کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
· یہ بنی نوع انسان کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
· یہ صحیفہ کیا کہتا ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
· میں کسی صحیفہ کو پڑھنے کے نتیجے میں کسی دوسرے کو کیا بتا سکتا ہوں؟
جب آپ مزید پڑھتے جائیں گے تو کسی بھی صحیفے کا سیاق و سباق معلوم کرنا بہت اہم ہے۔ اور جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا آپ بائبل کے مختلف حصوں کے حوالاجات سے دیگر کُتب کو بھی سیکھتے جائیں گے اور کلام کی سمجھ میں جڑ پکڑتے جائیں گے۔
حوالہ جات
مزید مدد کے لیے، ہم درج ذیل تفسیروں کی سفارش کرتے ہیں:
English:
Canon of Scripture, FF Bruce [for detail on the formation of scripture]
Symphony of Scripture, Mark Strom [for an overview of the whole Bible]
Full commentary series: The Bible Speaks Today (available for each book of the Bible)
Online videos: the Bible Project – simple explanation videos about the Bible: https://bibleproject.com/
Urdu Commentaries:
Tafseel ul Kotab – William McDonald
South Asia Bible Commentary – Urdu, Masihi Ishaat Khana (MIK)
بھی رابطہ کریں۔
pk.almassira@gmail.com
بائبل ٹائم لائن
[تخمینہ، جہاں ممکن ہو بائبل حوالہ جات کا استعمال کرتے ہوئے]
ماخذ: 1985 Zondervan NIV مطالعہ بائبل کی تاریخ
An English version of this guide is also available.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں